امریکی ایوان نمائندگان کی اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کے ہنگامی امدادی بل کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کے ہنگامی امدادی بل کی منظوری دے دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر مالیت کے غیر ملکی امداد کے بل کی منظوری دے دی۔
امریکی ایوان نمائندگان نے روس کے خلاف یوکرین کے دفاع میں مدد کے لیے 61 بلین ڈالر کے امدادی بل کی منظوری دی۔
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں