ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات کی، جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں