ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے میں اسرائیل کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا

ایران کی طرف سے کل رات داغے گئے میزائلوں اور ڈرونوں کو مار گرانا اسرائیل کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرانے کے لیے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر یعنی 3 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زائد خرچ کرنے پڑے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 1 ملین ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں