ایران اسرائیل کے جوہری پلانٹ پر میزائل حملے میں کامیاب رہا: اسرائیلی اخبار

ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ہفتے کی رات میزائل اور ڈرون حملے میں اسرائیل کے ڈیمونا جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے 99 فیصد نہیں بلکہ 84 فیصد ہتھیاروں کو روکا۔
اخبار نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق ایک حملہ براہ راست ڈیمونا ری ایکٹر پر ہوا جبکہ دو حملے کناروں پر ہوئے۔
اس کے علاوہ صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار ایرانی میزائل گرے، اڈے میں گرنے والے ایرانی میزائلوں کا ملبہ ملا ہے جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کوئی باقیات نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ لکھیں