ایران کا اسرائیلی جہاز کے عملے کو رہا کرنے کا فیصلہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جانے والے پرتگالی پرچم والے جہاز کے عملے کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق ایرانی میڈیا نے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے اس اہم بیان کو رپورٹ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے پرتگالی ہم منصب کو فون پر بتایا کہ “جہاز کے عملے کی رہائی کا انسانی مسئلہ ہمارے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔”
میڈیا رپورٹس میں ان کے حوالے سے بتایا گیا کہ جہاز کے عملے کو تہران میں ان کے سفارت کاروں کے حوالے کر دیا جائے گا تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں کتنا وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں