بابر اعظم نے پلان پر عمل کیا اور بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے پلان پر عمل کرتے ہوئے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھی کارکردگی دکھائی۔
لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ غلطیوں پر قابو پالیں گے، ورلڈ کپ قریب ہے، کوشش ہوگی کہ کوئی غلطی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، ہمیں ابھی مزید محنت اور فیلڈنگ میں بہتری لانی ہوگی۔
ساتھ ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام میچز ہاؤس فل رہے، یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں