باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا

باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے ڈسٹرکٹ اسپتال باجوڑ میں 4 بچوں کو جنم دیا، بچوں میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل راولپنڈی میں ایک خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں 6 بچوں کو جنم دیا جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں