بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شاندار رپورٹ سامنے آگئی

بھارت میں نریندر مودی کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی آنکھیں کھول دینے والی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔
بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا مودی کے دور حکومت میں پابندیوں کا شکار ہیں جس کا مقصد انہیں دبانا ہے،
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں اپنی 2024 کی رپورٹ میں مودی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ میں مودی کے دور میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اپریل 2023 میں، بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا سے مودی مخالف مواد کو ہٹانے کے لیے “ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ” کے نام سے ایک بل منظور کیا، جو آزادی اظہار کو دبانے کے لیے ایک دانستہ حکمت عملی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں