بھارت کشمیر پر لچک دکھائے تو تجارتی تعلقات بحال ہو سکتے ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات اسی وقت بحال ہو سکتے ہیں جب بھارت کشمیر پر لچک دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت میں انتخابات نہیں ہوتے پاکستان اور بھارت دونوں کاروبار شروع نہیں کریں گے۔
ایران اسرائیل تنازع پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک آزاد ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا اور اس حملے میں ایک اعلیٰ ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں