جمشید دستی اور محمد اقبال کی اسمبلی رکنیت غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر معطل کر دی گئی

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کر دی۔
صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر سپیکر نے اجلاس میں دو ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی اور محمد اقبال نے صدر کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کی۔
سپیکر نے کہا کہ ان ارکان کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، یہ دونوں موجودہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں