حکومت کا نان روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی!

حکومت کی نان روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،
گزشتہ روز مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 115 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 25 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا کہ پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر سات تنوروں پر 16 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب نے کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں