حکومت کا چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی
تاہم شوگر مل مالکان یہ یقین دہانی نہیں کرا سکے کہ ایکسپورٹ کی صورت میں چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ کی اجازت کی سمری کی خبر پر مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھے گی۔
وفاقی وزارت پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں