خطے کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں‘یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،
خطے کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے مسائل ہیں،
دہشت گردی، مسئلہ کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع اور سرحد پار سے دہشت گردی جیسے مسائل ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کو امن، بھائی چارے اور معیشت کے حوالے سے مضبوط کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں