دنیا کے بڑے ممالک کی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر

ترکی، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجلاس کے شرکاء کو ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بتایا گیا کہ ترکی، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے اسلام ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
پیرس، سپین، جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے بڑے ہوائی اڈے آپریٹرز نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔
اجلاس میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں