دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ، وزیر قانون کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایک بار پھر اس معاملے پر حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، ان سے ان کی زبان میں بات کی جائے گی۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سنی اتحاد کونسل کے رکن پیر ظہور حسین قریشی اور جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا۔
جے یو آئی کے نور عالم خان نے کہا کہ جناب صدر آپ نے غیر آئینی کام کیا ہے، وہ رکن ہمارا رکن نہیں ہے،
لیکن آپ نے اس سے حلف لیا ہے، ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں