روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں ایک ہفتے کے دوران 35 حملے کیے گئے

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے گزشتہ ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے ہیں،
جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے جن میں کنزال ہائپرسونک میزائل اور یوکرین کے خلاف بحری اور فضائی حملوں میں ڈرون شامل ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے 21 روسی میزائلوں کو مار گرایا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں یوکرین کی توانائی کی تنصیبات، دفاعی کارخانے، ریلوے سسٹم، فضائی دفاع اور گولہ بارود کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں