زیادہ تر پاکستانی سزائے موت کے قانون کی حمایت کرتے ہیں: سروے

ایک حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر پاکستانی سزائے موت کے قانون کے حق میں ہیں۔
گیلپ پاکستان نے سزائے موت کے حوالے سے پاکستانی رائے عامہ پر مبنی ایک نیا سروے جاری کیا جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کی۔
ان پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔
سروے میں شامل 39 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لیناغلط ہے
سروے میں شامل 11 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا، نہ کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت، جب کہ 5 فیصد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں