سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلی بار ورلڈاکنامک فورم کا آج سےشروع

ورلڈ اکنامک فورم آج سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوگا۔
معیشت اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر عالمی بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اجلاس کے سرپرست ہوں گے۔
سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پہلی بار 92 ممالک کے رہنما اور نمائندے شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔
وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
فلسطینی صدر محمود عباس، روانڈا اور نائیجیریا کے صدور بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
دیگر عالمی رہنما آج پہنچیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن، یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں