سنی اتحاد کونسل نے شیر افضل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے شیرا فضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین مقرر کردیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عددی اعتبار سے سنی اتحاد کونسل کے اسمبلی میں ارکان زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں کے حوالے سے خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام سپیکر کو دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں