سپریم کورٹ میں فیصلے کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہوگئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھ گئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہوگئی۔
صرف پچھلے ایک سال میں کیسز میں 4500 کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک کی سپریم کورٹ بھی انصاف میں تاخیر کے دیرینہ مسئلے کا حل تلاش نہ کر سکی، سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کا پہاڑ کھڑا ہو گیا۔
گزشتہ سال کے مقابلے زیر التواء مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے بڑھ گئی۔ صرف پچھلے ایک سال میں 4500 کا اضافہ ہوا ہے۔
15 اپریل تک جیلوں میں بند افراد کی جانب سے 3 ہزار 353 اپیلیں دائر کی گئیں، زیر التواء فوجداری مقدمات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
دستاویز کے مطابق ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف باقاعدہ سماعت کے لیے زیر التوا منتوری اپیلوں کی تعداد بھی بڑھ کر 31 ہزار ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں