سکھ رہنما کا مودی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کا شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
گرپتونت سنگھ پنو نے اعلان کیا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے چند ماہ قبل بھارتی ایجنسی کی جانب سے سکھ رہنما پر کیے گئے جان لیوا حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔
پاکستان میں کشمیری اور سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنو کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے، مودی کا عالمی قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا، مودی کے خلاف عالمی عدالت میں کیسز چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں