شکیب الحسن کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی متوقع ہے

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کی آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔
بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین نے کہا کہ شکیب الحسن اگلے ماہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھیل سکتے ہیں
اور وہ وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کے ایک حصے کے طور پر ڈھاکہ پریمیئر لیگ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے شکیب کے ساتھ بات چیت کی ہے اور توقع ہے کہ وہ ماہ کے آخر میں ڈھاکہ پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں