صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور 56(3) کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری دی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا تھا، اب 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں