عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کو ہاؤسنگ سکیم کی خوشخبری سنا دی

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور کے صحافیوں کو ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی خوشخبری سنا دی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فیز ون ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد اعلان کریں گی کہ میری پارٹی میڈیا ٹاؤن کے لیے میڈیا فرینڈلی پارٹی ہے۔
ہر حکومت نے میڈیا پر پابندیاں لگائیں لیکن ہماری جماعت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت صحافیوں کی مکمل حمایت کرے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں
2012 سے 2024 تک انکا وتیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے۔سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں