عمر ایوب خان نے شہباز شریف کو ہٹلر کا خطاب دیدیا

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے شہباز شریف کو ہٹلر کا خطاب دے دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی پنجاب کو کرپٹ اور دلال کہہ دیا۔
سپیکر نے کارروائی سے ٹاؤٹ کا لفظ نکال دیا۔عمر ایوب خان نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک مضحکہ خیز فورس بن چکی ہے،
پنجاب پولیس نے بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے اور ہجوم کو روکنے کے لیے پنجاب بھر میں پولیس کی بڑی تعداد نکل آئی ہے۔
بہاولنگر حادثہ اس لیے ہوا کہ پولیس بغیر وارنٹ کے وہاں گئی، کیا پولیس ہمارے گھر گلدستے بھیج سکتی ہے؟

اپنا تبصرہ لکھیں