نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

نادرا نے عالمی مارکیٹ میں بہترین سیکیورٹی سسٹم، سائبر مصنوعات کی فراہمی کے لیے ابریکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے مطابق نادرا EBRICS کے ساتھ مل کر سائبر سیکیورٹی میں صلاحیت پیدا کرے گا۔
معروف بین الاقوامی تنظیم EBRICS کے تعاون سے ملکی اور غیر ملکی مارکیٹوں میں سائبر مصنوعات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔
نادرا کے مطابق معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجینئرنگ سلوشنز کی مدد سے سائبر سیکیورٹی میں خود انحصار کرے گا جو کئی دہائیوں سے سائبر سیکیورٹی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں