نواز شریف کہتے ہیں کہ پڑوسیوں سے لڑنے کی ضرورت نہیں۔ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پڑوسیوں سے لڑنے کی ضرورت نہیں۔
کرتارپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے تمام بھائیوں اور بہنوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔نوازشریف نے آپ سب کو خوش آمدید کہا ہے۔
مجھے دکھ ہے کہ وہ میرے ساتھ نہیں آ سکے، پنجاب ہمارے دلوں میں بستا ہے۔
آج مجھے میرا پنڈ یاد آگیا، میرے دادا بھارت کے جاتی امرا سے تھے پھر وہ پاکستان آگئے، ایک بار بھارت سے کوئی جاتی امرا کی مٹی لے کے آیا اسے میں نے اپنے دادا کی قبر پر رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ بنی تو مجھے بھارت کے پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں، بھارت اور پاکستان کے پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیراعلیٰ بننے پر جشن منایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار بیساکھی سرکاری طور پر منائی، میں جشن منا رہا ہوں، ہماری حکومت میں ایک سکھ کو وزیر بنایا گیا، بیساکھی کا تہوار منا کر بہت خوش ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں