نورہ فاتحی کا نماز کی ادائیگی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف

بالی ووڈ فلموں میں اپنے ڈانس نمبرز کے لیے مشہور نورا فتیحی نے اسلام سے اپنے گہرے تعلق اور زندگی میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بات کرکے سب کو حیران کردیا۔
ایک انٹرویو میں کینیڈین رقاصہ اور اداکارہ نورا نے کہا کہ نماز ایک مراقبہ کی طرح ہے، جو عقیدت مندوں کو اپنے خالق سے جڑنے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
جب انٹرویو کے میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں، تو نورا نے کہا، “ہاں، ہاں۔”اداکارہ نے کہا کہ جب آپ اپنے خالق سے جڑتے ہیں تو آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک مختلف دائرے میں ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دن میں پانچ وقت نماز پڑھنے میں کیا خوبصورتی ہے، یہ وہی بتا سکتا ہے جو نماز ادا کرے۔نورا نے کہا کہ نماز کا وقت وہ وقت ہے جب آپ تمام کام روک کر اپنے خالق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں