ن لیگ بننے سے پہلے مسلم لیگ کا ممبر تھا‘شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ نہیں اٹھایا، ایک سال پہلے مسلم لیگ ن کو کہہ دیا تھا کہ آپ کی پارٹی کے ساتھ الیکشن نہیں لڑوں گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا رکن نہیں ہوں اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پارٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب وہ مسلم لیگ ن کے قیام سے پہلے مسلم لیگ کے رکن تھے
ن لیگ نے 2022 میں جس سیاست کا چناؤ کیا اس سے اتفاق نہیں کرتا، ن لیگ نے ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست کا چناؤ کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار کی سیاست سے کسی قیمت پر اتفاق نہیں کرتے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم، میاں صاحب ڈیل کرکے باہر گئے اور واپس آگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں