واپسی کا سب سے زیادہ دباؤ مجھ پر ہے، محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کا سب سے زیادہ دباؤ مجھ پر ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ٹیم انتظامیہ، شائقین اور مجھے ٹیم میں واپس لانے والے نظام کو مجھ سے توقعات وابستہ ہیں اس لیے واپسی کا سب سے زیادہ دباؤ مجھ پر ہے۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پرفارم کرتے ہیں تو انہیں مستقبل میں موقع ملے گا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور دونوں کے سامنے اپنی باؤلنگ اسکلز کا پتہ لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں