وزیر اعلیٰ نے ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پورے صوبے میں ممکنہ بارش کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو نکاسی آب کے لیے متحرک رہنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ افسران کو تمام شفٹ ایریاز میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔
لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک کی روانی کو ہموار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک وارڈن ایریا میں سرگرمی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔
وزیراعلیٰ نے ریسکیو اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کامزید نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں