وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم مقرر

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار ملک کے تیسرے نائب وزیر اعظم ہیں۔
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 7 دسمبر 1971 سے 20 دسمبر 1971 تک ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم رہے۔
چوہدری پرویز ملک کے دوسرے نائب وزیر اعظم تھے جنہوں نے 25 جون 2012 سے 16 مارچ 2013 تک خدمات انجام دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں