وفاقی وزیر نے کھاد بنانے والی کمپنی کو قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کر دی

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے گرین یوریا کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
فرٹیلائزر کمپنی نے قیمت میں 561 روپے فی بوری اضافہ کیا تھا رانا تنویر حسین نے کہا کہ کھاد کمپنی سرسبز یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کی ٹھوس وجہ بتائے۔
کھاد کی صنعت کے لیے حالیہ دنوں میں گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، گیس کی قیمت میں اضافے کے بغیر قیمت میں اضافہ ناقابل قبول اور غیر منصفانہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں