ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا
ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کے لیے کسی ایک نام پر غور نہیں کیا ہے
۔ محمد رضوان اور شاداب خان کے نام اور کچھ سلیکٹرز نے محمد رضوان اور کچھ شاداب خان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کی طرح نائب کپتان کے حوالے سے بھی غیر ملکی کوچز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں بھی نائب کپتان کے بغیر جانے کا امکان ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نائب کپتانی کے حوالے سے مشاورت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں