پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹیکس ادا کرنے کے حق میں ہے

زیادہ تر پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی مذمت کی جبکہ 84 فیصد نے ٹیکس ادا کرنے کی حمایت کی۔
گیلپ پاکستان نے عوام کی رائے پر مبنی ایک نیا سروے جاری کیا جس میں ٹیکس ادا کرنے یا نہ کرنے اور ٹیکس چوری کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 84 فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حق میں ہیں اور انہوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔
سروے میں گیارہ فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس طرز عمل کو جائز قرار دیا۔
گیلپ کے سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے پر بھی ٹیکس ادا نہ کرنے پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا، نہ کھل کر ٹیکس کے نفاذ کی حمایت اور نہ ہی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں