پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے چیلنج سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خلاف سر جوڑ لیے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی سیکیورٹی معاہدے پر عمل جاری ہے جب کہ پاک ایران رابطہ افسران کی تعیناتی پر عمل درآمد شروع ہوگیا
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان اور ایران نے پاک ایران سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنل کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔
دونوں ممالک نے پاک ایران سرحد پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دو رابطہ افسر تعینات کیے ہیں۔ رواں ہفتے پاکستان اور ایران کے رابطہ افسران اپنے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں