پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں چین کی کارکردگی توقع سے بہتر رہی جب کہ پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے دو پیغامات ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت اچھی ہے، ہم نے اس سال ترقی کی پیش گوئی کو بہتر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں امریکہ کی کارکردگی اچھی ہے، انڈونیشیا، ملائیشیا، بھارت جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں