پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

“نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔”
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لایا گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ 14 سے 28 اپریل تک ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا اور پہلے تین میچز راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم
بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، سعید ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا
نیوزی لینڈ کی ٹیم
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کوناگے، زیک فولکس، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

اپنا تبصرہ لکھیں