ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

مشہور ڈچ اداکار اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے تین روز قبل ایک مسجد میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہے۔
2022 میں اداکار ایک حادثے کا شکار ہوئے جس میں ان کی 5 پسلیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے جب کہ انہیں کینسر کی تشخیص بھی ہوئی۔
ڈونی رولوِنک اس وقت دبئی کے دورے پر ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف مساجد کا دورہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں