ڈیجیٹل کرنسی کی طرف بڑھنے کا سوچ رہے ہیں: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی طرف بڑھنے کا سوچ رہا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امداد دی جاتی ہے۔
خواتین کی ایک عام شکایت یہ ہے کہ گھر کے مرد ان سے نقدی چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے رقم دی جائے۔
آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کو کورونا وبا کے بعد بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
کورونا کے باعث عالمی معیشت کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ کم ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ لکھیں