کراچی یونیورسٹی ایرانی صدر رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

کراچی یونیورسٹی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش کی ہے۔
جس کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے 20 اپریل بروز ہفتہ کو سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں