کسانوں کو ٹیوب ویل سولر کے لیے بلاسود قرضے دیئے جائیں، سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے این اے 97 میں اہل علاقہ اور معززین سے ملاقاتیں کیں۔
ہمایوں اختر کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سعد اللہ بلوچ، سردار سکندر جتوئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کسانوں سے سرکاری قیمت پر گندم کی خریداری شروع کرے اور کسانوں کو ٹیوب ویل سولر کے لیے بلاسود قرضے دے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موسم کی غیر متوقع صورتحال سے کسان بھی پریشان ہیں، کسانوں کو ریلیف دینے کی اسکیموں میں پسند و ناپسند کو شامل نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں