گرین پاکستان منصوبے سے خوشحالی آئے گی، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گرین پاکستان منصوبے کی کامیابی سے خوشحالی آئے گی۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو جوڑنے کی کوشش ہے تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل ہو سکیں۔
گورنر سندھ نے لوگوں میں راشن تقسیم کیا، لوگ دن بھر راشن کے لیے گورنر ہاؤس کی طرف بھاگتے رہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم روزگار اسکیم کے بعد شروع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں