عید کے موقع پر جیل میں قیدیوں کو مزیدار کھانا کھلایا جائے گا

عید کے موقع پر جیل میں قیدیوں کو مزیدار کھانا کھلایا جائے گا
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قیدیوں اور عملے کے ہمراہ نماز عید ادا کی جب کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نماز عید کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور قیدیوں کے لیے لذیذ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو سویاں، گوشت اور پلاؤ فراہم کیا گیا ہے تاہم قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی قیدیوں کو کھانا دیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.