بوگی میں دھواں پھیلنے سے علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافر خوفزدہ

بوگی میں دھواں پھیلنے سے علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافر خوفزدہ
سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں دھواں پھیلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ٹرین کو ہنگامی طور پر روک کر متاثرہ بوگی کو الگ کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں دھواں پھیلنے کے بعد ٹرین کو ساہیوال اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں چنگاری کے بعد دھواں پھیل گیا جس سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.