الیکشن کمیشن کا وفد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرنے برازیل پہنچ گیا

الیکشن کمیشن کا وفد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرنے برازیل پہنچ گیا
پاکستان کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا وفد برازیل پہنچ گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں ایک وفد برازیل پہنچ گیا ہے جو اپنے دورے کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرے گا۔ ای سی پی کے وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز چوہان، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خضر عزیز اور ندیم زبیر شامل ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.