ایران سعودی تعلقات بحال، پہلا گروپ 9 سال بعد عمرہ پر روانہ

ایران سعودی تعلقات بحال، پہلا گروپ 9 سال بعد عمرہ پر روانہ
ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلا گروپ 9 سال بعد عمرہ ادا کرنے کے لیے ایران سے روانہ ہوا۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایرانی گروپ میں 85 زائرین شامل ہیں، خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند ایرانیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ لیکن تہران کی جانب سے تکنیکی مسائل کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی سے بحال ہوئے تھے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.