ن لیگ کو 13، سنی اور اتحاد کو 8 اور پیپلز پارٹی کو 13 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کو 13، سنی اور اتحاد کو 8 اور پیپلز پارٹی کو 13 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 13، سنی اور اتحاد کو 8 اور پیپلز پارٹی کو 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تمام پارلیمانی جماعتوں کو ان کی عددی اکثریت کے تناسب سے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں 13 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مسلم لیگ (ن)، 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی اور 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سنی اتحاد کونسل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آئی پی پی کو ایک سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.