حکومت نےعام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نےعام تعطیل کا اعلان کردیا
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ حکومت نے یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے س سلسلے میں سندھ کے چیف سیکریٹری نے کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ملک بھر میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال یکم مئی کو سرکاری طور پر تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، مزدوروں کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.