خواتین اور نوجوانوں کی زندگی آسان بنانا وزیراعلیٰ پنجاب کا مشن ہے، وزیر اطلاعات

خواتین اور نوجوانوں کی زندگی آسان بنانا وزیراعلیٰ پنجاب کا مشن ہے، وزیر اطلاعات
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیاز 20 روپے سستا ہو گیا ہے۔ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ٹیمیں متحرک ہیں۔ اس کے لیے سب سے بڑا کام جو تمام ڈی سیز، اے سی اور کمشنرز کو کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ وہ روزانہ پنجاب کے بازاروں کا دورہ کریں ، مریم کا مشن عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں فراہم کرنا ہے۔ سبزیوں اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہیے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.